فیس بک اکاؤنٹ بند ہونے سے بچانے کا طریقہ: How to save Facebook account from closing
فیس بک نے گزشتہ چند ماہ میں اربوں اکاؤنٹس بند کیے ہیں، بند کرنے کا سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے، خصوصی ٹارگٹ پوری دنیا میں یہود و نصاری کے ایجنڈے کے خلاف کام کرنے والوں کی آئی ڈیز کو بنایا جارہا ہے۔ پاکستانی محب وطن ایکٹوسٹس جنہوں نے ففتھ جنریشن وار کے پرخچے اڑادیے، وہ بھی خصوصی طور پر فیس بک کے نشانے پر ہیں۔ لہذہ اس سے پہلے کہ آپ کا اکاؤنٹ بھی بند ہوجائے یہ تحریر مکمل پڑھ لیں۔
How to save Facebook account from closing
سب سے پہلے اکاؤنٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز مت کریں۔ یعنی نام، ای میل ایڈریس، شہر کا نام، پتا، ملک کا نام کچھ بھی تبدیل مت کریں، موبائل لگا ہوا ہے تو اسے ہرگز ڈلیٹ مت کریں۔ الغرض فلحال کسی بھی قسم کی سیٹنگ تبدیل مت کریں۔… تحریر جاری ہے
جس کمپیوٹر یا موبائل سے آپ اکثر اپنا اکاؤنٹ سائن ان کرتے رہے ہیں اسکے علاوہ کسی بھی موبائل یا کمپیوٹر پر اکاؤنٹ مت کھولیں، اگر کھول لیا تو اکاؤنٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش تو بلکل بھی مت کریں ورنہ فیس بک اسے فورا سسپپیشیس ایکٹوٹی سمجھ کر آپ کا اکاؤنٹ بند کردے گا۔ دراصل یہ فیس بک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنک ہے جو خودکار طریقے سے کام کرکے اکاؤنٹس بند کرتی ہے جس کے بعد آپ سے شناختی کارڈ، فوٹو اور ذاتی معلومات مانگی جاتی ہے اور اسکے بعد بھی اکاؤنٹ کھلنے کے چانس ففٹی ففٹی ہوتے ہیں۔
اگر آپ ہراکسی سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں تو فیس بک پر سائن ان ہونے کے اسے بلکل بھی استعال مت کریں۔ اگر پراکسی سافٹ ویئر سے کسی اور ملک کی لوکیشن پر سائن ان ہوگیا تو فس بک کا آٹومیٹک سسٹم فورا اسے مشکوک ایکٹوٹی قرار دیکر آپ کا اکاؤنٹ فورا بند کردے گا۔… تحریر جاری ہے
اگر آپ نے کوئی نیا اکاؤنٹ بنایا ہے تو کم سے کم 3 دن تک اس میں کسی قسم کی تبدیلی مت کریں، صرف پروفائل اور کور فوٹو لگاکر چھوڑ دیں، 3 دن بعد اکاؤنٹ میں معلومات لکھ کر چند پوسٹس کردیں۔ اور ہفتے بعد اکاؤنٹ کو باقائدہ استعمال کریں۔ یاد رہے اس پر بھی پہلے مہینے میں اکاؤنٹ سیٹنگ میں کوئی تبدیلی مت کریں۔ نیا اکاؤنٹ بہت جلد اڑجاتا ہے اگر رپورٹ کیا جائے یا مشکوک ایکٹوٹی ہو تو وہ چند سیکنڈز میں ہی بند کردیا جاتا ہے۔
یاد رکھیں فیس بک کا نیا مشکوک ایکٹوٹی کا آرٹیفیشل سسٹم اس وقت تک اربوں اکاؤنٹس کو محض چند ماہ میں ہی بند کرچکا ہے، ان اکاؤنٹس کو فیس بک جعلی اکاؤنٹس قرار دیتا ہے۔ مجھے پوری امید ہے فیس بک جلد اپنے سسٹم کی خامیوں پر توجہ دے کر اسے ٹھیک کرے گا لیکن اس دوران ہمیں احتیاط کرنی ہے، اکاؤنٹ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کرنی ہے ورنہ اکاؤنٹ بند ہونے کے ہم خود زمیوار ہوں گے۔
چند مزید احتیاطی تدابیر :
۔ اگر موبائل نمبر رجسٹرڈ نہیں کیا ہوا تو فورا کرلیں، یاد رہے جس نمبر کو رجسٹرڈ کرنا ہے وہ پہلے کسی اور اکاؤنٹ پر رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہیے ورنہ ایسا کرنے سے دونوں اکاؤنٹس خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ تحریر جاری ہے
۔ اکاؤنٹ میں ڈبل سکیورٹی کو ایکٹویٹ کرلیں تاکہ ہر دفعہ لاگ ان سے پہلے آپ کو موبائل پر فیس بک کی طرف سے کوڈ موصول ہو جسے لگانے کے بعد ہی لاگ ان ہوسکے۔ اس طرح آپ کا اکاؤنٹ ہیکرز سے محفوظ ہوجائے گا۔ یعنی اگر کسی کو آپ کا آئی ڈی اور پاسورڈ مل بھی جائے جب بھی کوڈ نہ ہونے کی صورت میں وہ لاگ ان نہیں ہوسکے گا۔
۔ اکاؤنٹ کو ٹرپل سیکور بنانے کے لیے ٹرسٹڈ اکاؤنٹس کے خانے میں 3 سے 5 ایسے دوستوں کو منتخب کرلیں جن کو آپ ذاتی طور پر جانتے ہوں، موبائل پر بات کرسکتے ہوں یا گھر جاکے مل سکتے ہوں۔ ان 5 میں سے 3 دوست آپ کو اکاونٹ بند ہونے کے بعد فیس بک کی جانب سے بھیجا گیا ایک خفیہ کوڈ بتائیں گے تو آپ کا اکاؤنٹ واپس مل جائے گا۔ تحریر جاری ہے
۔ اکاؤنٹ میں لوگین سیشن کو غور سے دیکھیں، نوٹ کریں کہ کہاں کہاں آپ لاگ ان ہیں، یعنی کس کمپیوٹر پر، کس موبائل پر، کہاں کہاں آپ اس وقت لاگ ان ہیں۔ اگر کوئی مشکوک لاگ ان نظر آئے تو اسے بھی فلحال ہرگز مت چھیڑیں کیونکہ اس سے بھی اکاؤنٹ مشکوک ایکٹوٹی دکھاکر بند ہوسکتا ہے۔ آپ صرف پاسورڈ بدل لیں، ایسا کرنے سے وہ تمام لاگ ان سیشن ازخود لاگ آوٹ ہوجائیں گے۔
کوئی بات سمجھ نہ آئی ہو تو کمنٹ کرکے پوچھ لیں۔
تحریر: یاسررسول