Kamyab Jawan Program: How to apply for Rs 10000 to Rs 5 million loan
کامیاب جوان پروگرام کیلئے آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ہے، اس پروگرام کیلئے کونسی چیزیں درکار ہیں اور کیا کیا طریقہ اپنانا ہو گا اس کیلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے عمر کی حد 21 سے 45 سال تک رکھی ہوئی ہے، شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار دی گئی ہے۔ تاہم آئی ٹی اور ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم حد 18 سال رکھی گئی ہے۔
سمال انٹر پرائزز، نئے یا موجودہ کاروبار کی توسیع (سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تشریح کے مطابق)
پاکستانی شہریت لازمی ہو گی۔
: آئی ٹی، ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت میٹرک، 6 ماہ کا تجربہ یا دونوں ہونا ضروری ہے۔
آن لائن درخواست فارم کیلئے یہاں کلک کریں
کامیاب نوجوان پروگرام میں حاصل کیا گیا قرض کو زیادہ سے زیادہ 8 سال کی مدت میں واپس کرنا ہو گا۔
ایک سال تک کا گریس پیریڈ ہو گا۔
کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے قرضہ کی رقم کو دو درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلا درجہ
قرض کی حد ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔
رعایتی انٹرسٹ ریٹ 6 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔
قرضہ جات کیلئے صرف درخواست دہندہ کی ذاتی ضمانت ضروری ہو گی۔
دوسرا درجہ
قرض کی حد 5 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 50 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔
رعایتی انٹرسٹ ریٹ 8 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔
قرضہ جات کیلئے بینک کی اپنی کریڈٹ پالیسی کے مطابق اثاثہ جات کو رہن رکھوانا ہو گا۔
خواتین کیلئے مخصوص کوٹہ
اس پروگرام کے تحت خواتین کیلئے 25 فیصد قرضہ جات وقف کیے گئے ہیں، بینک آف خیبر، کامیاب جوان یوتھ انٹرپینور شپ سکیم کو ملک گیر سطح پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی اس سکیم کا حصہ بنایا گیا ہے، تاکہ ملک بھر میں نوجوانوں کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کامیاب نوجوان پروگرام میں عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اپنے ہنر کو کام میں لائیں، ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔
نوجوانوں کو کامیابی کی طرف حکومت پاکستان کا ایک اور قدم، نئے کاروبار کا آغاز کرنا ہو یا چلتے ہوئے کاروبار کو وسعت دینی ہو، وزیراعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹر پینور شپ سکیم کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو انتہائی کم انٹرسٹ ریٹ اور آسان شرائط پر قرضہ جات کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جو کاروباری مواقعوں میں اضافے کا باعث ہو گا.
آن لائن درخواست فارم کیلئے نیچے بٹن پر کلک کریں
بشکریہ دنیا نیوز
urdu.dunyanews.tv